0
Tuesday 5 May 2020 15:56

کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو جاری

کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آج پہلا روز ہے، آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، تاہم جنوب مغربی کے بجائے شمال مغربی ہوائیں چلنے لگیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر موسم گرم اور خُشک رہے گا۔ خوش قسمتی سے شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک نہیں گیا، جس کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 860846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش