0
Tuesday 5 May 2020 18:37

پاراچنار بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

پاراچنار بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں امام بارگاہ میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان کے مطابق پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے میں سرچنگ کا کام بھی مکمل کر لیا ہے، جبکہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ڈی پی او محمد قریش کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر شاہ فہد اور فورسز حکام کے ہمراہ جائے دھماکہ پر گئے اور پاراچنار ہسپتال میں زیر علاج زخمی موذن کی عیادت کی، اس کے بعد علاقے کے عمائدین کے ساتھ میٹنگ اور پولیس کے تحقیقاتی عمل سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس مسجد کو بطور امام بارگاہ اور ماس سکول بھی استعمال کر رہے تھے۔ ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری، سینٹر سجاد طوری، انجمن حسینیہ کے سیکڑی حاجی سردار حسین اور تحریک حسینی کے رہنما علامہ یوسف حسین نے مسجد و امام بارگاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مسجد و امام بارگاہ کی فوری تعمیر اور اعلٰی سطی پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں فورسز کی قربانیوں اور عمائدین کی کوششوں سے امن قائم ہوگیا ہے، دہشت گرد اس قسم کے واقعات سے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 860864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش