0
Tuesday 5 May 2020 18:45

محکمہ ریلوے کا 10 مئی سے مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

محکمہ ریلوے کا 10 مئی سے مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ ریلوے نے 10 مئی سے مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ریلوے پسینجر ٹرین آپریشن 10 مئی سے بحال کیا جارہا ہے، ٹرینیں سخت ایس او پیز اور کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ چلائی جائیں گی۔ مجاز اتھارٹی سے اجازت ملنے پر 12 ٹرینیں 10 مئی سے چلنا شروع ہونگی، ہر ٹرین کی 50 فیصد بکنگ ہوگی اور پچاس فیصد ٹرین خالی ہوگی، ٹرینوں کی بکنگ 7 مئی سے آن لائن شروع کی جائے گی۔ ریلوے اسٹیشنز پر ریلوے پولیس اور عملہ تعینات ہوگا جبکہ سماجی فاصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ راولپنڈی سے 6 اور پشاور سے تین ٹرینیں چلیں گی جبکہ تین تین ٹرینیں لاہور اور کراچی سے چلیں گی۔ پشاور سے عوام، رحمن بابا اور جعفر ایکسپریس چلیں گی، راولپنڈی سے تیزگام، گرین لائن اور پاکستان ایکسپریس چلیں گی، لاہور ریل کار اور مہر ایکسپریس صبح شام چلائی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 860867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش