0
Tuesday 5 May 2020 20:14

یوم شہادت علیؑ کے جلوس اور مجالس میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں، علامہ نیاز نقوی

یوم شہادت علیؑ کے جلوس اور مجالس میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں، علامہ نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ تراویح اور دیگر عبادات کی طرح یوم شہادت علی علیہ السلام کی مناسبت سے 21 رمضان المبارک کے جلوس اور مجالس کا انعقاد ممکن بنایا جائے، کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔ عزاداری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو خاتم الانیبا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلے جانشین جبکہ برادران اہل سنت انہیں چوتھا خلیفہ مانتے ہیں۔

لاہور میں علماء سے گفتگو میں علامہ نیاز نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداری کے جلوس کسی کیخلاف نہیں۔ علما کے 20 نکات کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وضاحت کی تھی کہ انہیں احتیاطی تدابیر کیساتھ یوم شہادت علی ؑکے پروگرام بھی منعقد ہوں گے جبکہ ملی یکجہتی کونسل نے بھی اپنے حالیہ وڈیو لنک اجلاس کے اعلامیہ میں بھی اس کا مطالبہ کیا ہے۔

علامہ نیاز نقوی نے یوم شہادت علی کے انعقاد میں حکومت اور پولیس کے تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی قسم کی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے یوم علیؑ کے جلوسوں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان میں مسلمان حکومت ہے، یہ مقبوضہ کشمیر نہیں کہ مولا علی علیہ السلام کی شہادت پر جلوس نہ نکالا جا سکے لٰہذا حکومت کسی قسم کی رکاوٹ کی بجائے، حکومت اور پولیس جلوس کے انعقاد میں تعاون کرے، کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ہم حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 860875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش