0
Tuesday 5 May 2020 23:05

ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کی میزبانی میں یوم علیؑ کے حوالے سے شیعہ تنظیمات کا اجلاس

ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کی میزبانی میں یوم علیؑ کے حوالے سے شیعہ تنظیمات کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ریاستی دفتر میں تمام شیعہ جماعتوں کا نمائندہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کی، جبکہ اجلاس میں چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل زعیم ملت علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی، صدر شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیر علامہ سید صادق حسین نقوی، چیئرمین ادارہ فروغ و تبلیغات اسلامی علامہ احمد علی سعیدی، چیئرمین النور ویلفیئر ٹرسٹ علامہ سید فرید عباس نقوی، ریجنل سیکرٹری امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر ناظم علی مغل، ڈویژنل جنرل سیکرٹری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کشمیر سید امجد علی جعفری کے علاوہ ریاستی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آغا سید طالب حسین ہمدانی، صدر شیعہ علماء کونسل مظفرآباد ڈویژن سید معصوم علی سبزواری، نائب صدر مرکزی انجمن جعفریہ مظفر آباد سید فرزند علی نقوی، ریاستی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم سید فدا حسین نقوی، نمائندہ مرکزی نوحہ خواں سنگت پیر سید علم شاہ بخاری، سید غفران علی کاظمی کے علاوہ سیکرٹری میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر سید وقار کاظمی اور ریاستی سیکرٹری رابط سید عامر علی نقوی شریک ہوئے۔

اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یوم علیؑ کی مجالس عزاء حکومتی ایس او پیز کے مطابق منعقد ہونگی، نیز یوم علیؑ کا جلوس بھی ایس او پیز کے مطابق انعقاد پذیر ہوگا۔ اجلاس میں اپیل کی گئی کہ شرکائے مجالس و جلوس سوشل ڈسٹنس یعنی انسانی فاصلے کا بھرپور خیال رکھیں، نیز جلوسوں اور مجالس کے موقع پر ہینڈ سینٹائزر کا انتظام کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم القدس کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جو بھی ایس او پی کے مطابق فیصلہ کرے گی، ملت کی تمام تنظیمات اس کو سپورٹ کریں گی۔ نیز اجلاس میں سوشل میڈیا پر سادات کمیونٹی اور ملت تشیع کے خلاف ہونے والی گھناؤنی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سائبر دہشت گردی کا نام دیا گیا اور شرکائے اجلاس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر صرف سادات برادری کو ٹارگٹ کرنا لمحہ فکریہ ہے، سادات برادری تمام اہل اسلام کے لئے قابل احترام ہے، جو کچھ موجودہ دور میں ہو رہا ہے یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ شرکائے اجلاس نے کہا کہ ہم نے اتحاد بین المسلمین کے لیے پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں، ہماری ان قربانیوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان گھناؤنی کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر کاروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 860904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش