0
Tuesday 5 May 2020 23:29

ملتان، امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز کو سلامی، پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا 

ملتان، امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز کو سلامی، پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا 
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کی جانب سے امامیہ اسکائوٹس نے کرونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسکائوٹ سلامی دی، اس موقع پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر مسعود رئوف ہراج، ڈائریکٹر ایمرجنسی امجد خان چانڈیو، ڈاکٹر موسی کاظم، ڈاکٹر یعقوب سمیت دیگر ڈاکٹرز اور کرونا سے لڑنے والے پیرامیڈیکس سٹاف بھی موجود تھا۔ امامیہ اسکائوٹس نے سلامی سے قبل قوم اور ملک کی خاطر کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ڈاکٹرز کو میڈیکل کٹس، ماسک اور گلوز بھی دیے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود رئوف ہراج نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور سٹاف کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہے، اسکائوٹس کی جانب سے حوصلہ افزائی پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انشاءاللہ ملک بھر میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز اس موذی مرض سے نبرد آزما ہونے کے لیے میدان میں موجود ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 860909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش