0
Tuesday 5 May 2020 23:59

پشاور، تراویح کیلئے جانیوالا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

پشاور، تراویح کیلئے جانیوالا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گھر سے تراویح کے لئے مسجد جانے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بڈھ بیر میں پولیس اے ایس آئی جو ضلع ہنگو میں تعینات تھا، تراویح کے لئے گھر سے نکل کر مسجد جا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اس کو شدید زخمی کر دیا، جسے طبی امداد کی کیلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شہید ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 860916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش