QR CodeQR Code

ملتان، کرونا وائرس کے باعث نشتر ہسپتال میں مزید دو اموات، تعداد 31 ہوگئی

6 May 2020 00:25

 ضلعی حکومت کی جانب سے متعین فوکل پرسن برائے کرونا وائرس ڈاکٹر عرفان کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں اس وقت 41 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 4مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹر عرفان کے مطابق اب تک نشترہسپتال ملتان میں 146 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس نے ملتان میں دو اور جانیں لے لیں، جس کے بعد کرونا وائرس کے باعث ملتان میں مرنے والوں کی تعداد 31ہوگئی، مرنے والوں میں سے ایک کا تعلق ملتان سے ہے جس کی عمر 37سال ہے، دوسری خاتون جس کا نام سکینہ بی بی ہے اور اس کا تعلق خانیوال سے ہے جس کی عمر 28سال ہے، ضلعی حکومت کی جانب سے متعین فوکل پرسن برائے کرونا وائرس ڈاکٹر عرفان کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں اس وقت 41 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 4 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹر عرفان کے مطابق اب تک نشترہسپتال ملتان میں 146 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اب تک 35 افراد صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 860922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860922/ملتان-کرونا-وائرس-کے-باعث-نشتر-ہسپتال-میں-مزید-دو-اموات-تعداد-31-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org