?>?> علامہ ناصر عباس اور وفاقی وزیر مذہبی امور میں ٹیلفونک رابطہ، یوم علیؑ کے جلوس پر بات چیت - اسلام ٹائمز
0
Wednesday 6 May 2020 00:36

علامہ ناصر عباس اور وفاقی وزیر مذہبی امور میں ٹیلفونک رابطہ، یوم علیؑ کے جلوس پر بات چیت

علامہ ناصر عباس اور وفاقی وزیر مذہبی امور میں ٹیلفونک رابطہ، یوم علیؑ کے جلوس پر بات چیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور وفاقی وزیر مذہبی نور الحق قادری کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں یوم علیؑ کے سلسلے میں منعقد ہونے والے عزاداری کے پروگراموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ حکومتی سطح پر منعقدہ اجلاس میں یہ بات طے شدہ تھی کہ حکومت کے اعلان کردہ ایس او پیز کے مطابق جلوس و عزاداری کے پروگراموں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ جس طرح مساجد میں باجماعت نمازوں یا تراویح حکومتی وضع کردہ ایس او پیز کے تحت جاری ہے، اسی طرح یوم علی علیہ السلام پر مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاداری کے جملہ معاملات میں بھی کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے، حکومت کی طرف سے واضح اعلان کے باوجود صوبائی حکومتیں یوم علی ؑ کے موقع پر رکاوٹ پیدا کرنے کے لئے مختلف حیلے بہانے تراش رہی ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے مذہبی جذبات کو نقصان پہنچا کر انہیں دانستہ طور پر مشتعل کرنے کی کوشش کسی بھی اعتبار سے درست نہیں اور ایک ناقابل برداشت عمل ہے۔ وفاقی حکومت کو چاہیئے کہ وہ صوبائی حکومتوں کے متعصبانہ اور بلاجواز اقدامات کا نوٹس لے اور انہیں ایسے غیر سنجیدہ فیصلوں سے باز رکھا جائے۔ وفاقی وزیر نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مذہبی رواداری اور باہمی احترام ان کی ترجیحات کا حصہ ہے اور بہت جلد ملک کے جید علماء کا اجلاس بلاکر یہ معاملہ بھی بخوبی طے کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 860925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش