0
Wednesday 6 May 2020 00:38

ملتان، کورونا وائرس کا شکار 15 تبلیغی جماعت کے اراکین صحتیابی کے بعد گھروں کو روانہ 

ملتان، کورونا وائرس کا شکار 15 تبلیغی جماعت کے اراکین صحتیابی کے بعد گھروں کو روانہ 
اسلام ٹائمز۔ لیبر کمپلیکس قرنطینہ سنٹر میں کورونا وائرس پسپائی اختیار کرنے لگا، کورونا وائرس کا شکار تبلیغی جماعت کے 15 اراکین صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و فوکل پرسن قرنطینہ سنٹر محمد طیب خان نے تبلیغی جماعت کے اراکین کو الوداع کیا۔ قرنطینہ مرکز میں کورونا کا شکار 130 تبلیغی جماعت کے اراکین کو آئیسولیٹ کیا گیا تھا۔ صحت یاب ہونے والے تبلیغی جماعت کے 115 اراکین پہلے ہی گھروں کو جا چکے ہیں۔پازیٹیو رزلٹ کے حامل زائرین بھی کورونا وائرس کو شکست دیکر گھروں کو جا چکے ہیں۔ قرنطینہ مرکز میں بیرون ملک سے آنیوالے کورونا وائرس کا شکار 62 مسافر رہائش پذیر ہیں۔  
خبر کا کوڈ : 860926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش