0
Wednesday 6 May 2020 09:09

آئی ایس او کی پارہ چنار کے امام بارگاہ میں بم دھماکے کی مذمت

آئی ایس او کی پارہ چنار کے امام بارگاہ میں بم دھماکے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان جلال حیدر نے کہا ہے کہ لوئر کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب شورکی مسجد و امام بارگاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مسجد و امام بارگاہ کی فوری تعمیر اور اعلٰی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلال حیدر کا کہنا تھا کہ ماہِ مقدس میں مذہبی مقامات اور نمازیوں کو نقصان پہنچانے والے کسی صورت مسلمان نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور مقامی افراد کی قربانیوں کے باعث بمشکل امن قائم ہوا تھا مگر اب دوبارہ یہ واقعات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ واقعات سے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں، جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 860966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش