QR CodeQR Code

مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، انجینیئر محمد علی مرزا گرفتار

6 May 2020 09:42

ایف آئی آر کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا نے اپنی ایک تقریر کے دوران لوگوں کو تحریک منہاج القران کے سربراہ علامہ طاہرالقادری اور دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری کو قتل کرنے کی ترغیب دی تھی۔ محمد علی مرزا نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ پاکستان سے سارے پیروں کو ختم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا۔ انجینئر محمد علی مرزا کو پنجاب کے شہر جہلم سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر مذہبی منافرت پھیلانے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا نے اپنی ایک تقریر کے دوران لوگوں کو تحریک منہاج القران کے سربراہ علامہ طاہرالقادری اور دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری کو قتل کرنے کی ترغیب دی تھی۔ محمد علی مرزا نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ پاکستان سے سارے پیروں کو ختم کیا جائے۔ طاہر القادری اور الیاس قادری کا مسئلہ بھی حل کیا جائے اور ان میں سے ایک قادری باقی رکھنے کیلئے کسی ایک کو شہید کر دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 860968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860968/مذہبی-منافرت-پھیلانے-کا-الزام-انجینیئر-محمد-علی-مرزا-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org