QR CodeQR Code

چین سے کشیدگی

امریکا نے گوام میں دوبارہ بمبار طیارے تعینات کر دیئے

6 May 2020 09:47

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 ون بی لانسرز طیارے اور نائنتھ بم اسکوارڈرن کے 200 کے قریب ہوا بازوں کو دوبارہ گوام میں تعینات کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے چین سے کشیدگی کے پیش نظر گوام میں اپنے فضائی اڈے اینڈرسن ائیرفورس بیس پر اپنے بمبار طیارے اور ائیرفورس کے سینکڑوں اہلکار دوبارہ تعینات کر دیے ہیں۔ ایک ماہ قبل امریکا نے یہاں سے اپنے بی بمبار طیارے واپس بلا لئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 ون بی لانسرز طیارے اور نائنتھ بم اسکوارڈرن کے 200 کے قریب ہوا بازوں کو دوبارہ گوام میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس تعیناتی کو چین اور امریکا کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکن ائیرفورس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں ساتویں بم ونگ کمانڈر کرنل ایڈ سومانگل کا کہنا ہے کہ ہم لوگ گوام میں واپسی کے بعد پرجوش ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم امریکا اور اس کے اتحادیوں کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے بمبار فورس کیساتھ کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گوام سے امریکی بمبار طیاروں کو واپس بلا لیا گیا تھا تاہم ائیرفورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ نے واضح کیا تھا کہ ایشیا پیسفک خطے کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے اور اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اسٹریٹجک بمبار طیارے زیادہ عرصے تک اس خطے سے غائب رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 860969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860969/امریکا-نے-گوام-میں-دوبارہ-بمبار-طیارے-تعینات-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org