QR CodeQR Code

کورونا پر فتح

ووہان میں آج سے ہائی اسکولز کھول دیئے گئے

6 May 2020 11:35

اسکول کھولنے سے قبل چینی حکومت نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا ہے جن کے تحت ہر اسکول کے باہر تھرمل اسکینر نصب ہیں، تمام طالب علموں اور اساتذہ کو ماسک پہننے کا پابند بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ناول کورونا وائرس کے نقطہ آغاز، چینی شہر ووہان میں تقریباً چار ماہ کی بندش کے بعد آج سے ہائی اسکولز بھی کھول دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، کورونا وائرس کے وبائی پھیلاؤ کی وجہ سے ووہان کے تمام تعلیمی ادارے جنوری میں بند کر دیئے گئے تھے تاہم اب حالات معمول پر واپس آ جانے کے بعد دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ہائی اسکول بھی کھول دیئے گئے ہیں۔ اسکول کھولنے سے قبل چینی حکومت نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا ہے جن کے تحت ہر اسکول کے باہر تھرمل اسکینر نصب ہیں، تمام طالب علموں اور اساتذہ کو ماسک پہننے کا پابند بنایا گیا ہے۔ کلاس روم میں ہر طالب علم کو ایک ڈیسک دی گئی ہے جبکہ دو ڈیسکوں کا درمیانی فاصلہ ایک میٹر رکھا گیا ہے۔ ان تمام انتظامات کے بعد آج سے ووہان میں 121 ہائی اسکولز کھول دیئے گئے ہیں۔ چینی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 861002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861002/ووہان-میں-ا-ج-سے-ہائی-اسکولز-کھول-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org