QR CodeQR Code

فلسطین، غاصب صیہونی رژیم کیطرف سے غزہ کے شمالی حصے پر متعدد حملے

6 May 2020 11:46

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ اس رژیم کے ٹینکوں نے غزہ کے شمال میں واقع فلسطینی مزاحمتی فورسز کے 3 مراکز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ قبل ازیں اسرائیل کی طرف سے دعوی کیا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ فائر کیا گیا ہے جس کے غیرقانونی یہودی آبادی میں آن گرنے کے باعث وہاں نصب خطرے کے الارم بج اٹھے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق آج علی الصبح غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فلسطین کے علاقے غزہ کے شمالی حصے میں متعدد مقامات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمالی حصوں میں واقع مزاحمتی فورسز سے متعلق ایک واچ ٹاور کو بھی اسرائیلی ٹینکوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہر بیت حانون میں واقع مزاحمتی فورسز سے متعلق اس واچ ٹاور کو 3 میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے حکومتی ترجمان نے بھی کہا ہے کہ اس رژیم کے ٹینکوں نے غزہ کے شمال میں واقع فلسطینی مزاحمتی فورسز کے 3 مراکز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ قبل ازیں اسرائیل کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ فائر کیا گیا ہے جس کے غیرقانونی یہودی آبادی میں آن گرنے کے باعث وہاں نصب خطرے کے الارم بج اٹھے تھے۔


خبر کا کوڈ: 861007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861007/فلسطین-غاصب-صیہونی-رژیم-کیطرف-سے-غزہ-کے-شمالی-حصے-پر-متعدد-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org