1
Wednesday 6 May 2020 12:32

عراق، "حشد الشعبی" نے صوبہ صلاح الدین میں واقع داعش کا مرکزی ٹھکانہ تباہ کر دیا

عراق، "حشد الشعبی" نے صوبہ صلاح الدین میں واقع داعش کا مرکزی ٹھکانہ تباہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شمال میں واقع تیل سے مالامال علاقے علاس میں قائم بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم داعش کا مرکزی ٹھکانہ تباہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے خلاف جاری اپنے کلین سویپ آپریشن کے دوران علاس نامی علاقے میں موجود داعش کے مرکزی ٹھکانے کو بھاری توپخانے سے نشانہ بنایا ہے۔

عرب ای مجلے بغداد الیوم کے مطابق گزشتہ روز حشد الشعبی کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ صوبہ صلاح الدین کے مقدس شہر سامراء کے نواحی علاقے مکیشیفہ کو داعشی دہشتگردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔ عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے گزشتہ روز کئے گئے اعلان میں بتایا گیا تھا کہ مکیشیفہ نامی علاقے اور اس کے گرد و نواح میں باقیمانہ داعشی دہشتگردوں کی چھان بین کے لئے ہونے والے وسیع آپریشن میں صوبہ صلاح الدین کی سکیورٹی فورسز کے ہمراہ حشد الشعبی کی بریگیڈز نمبر 42، 35، 45 اور 6 نے بھی حصہ لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 861013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش