QR CodeQR Code

ایران کیطرف سے افغانستان، لبنان اور جرمنی کو طبی آلات پر مشتمل امداد کی ترسیل

ضرورت کے وقت اقوام عالم کی مدد جاری رکھیں گے، سید عباس موسوی

6 May 2020 13:08

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنے پر ایران نے کرونا وائرس سے مقابلے کا طبی سازوسامان چند روز قبل ہی افغانستان، لبنان اور جرمنی کو ارسال کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ جیسا کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنے پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے وعدہ دے رکھا تھا کہ ایران دنیا بھر کو کرونا وائرس سے مقابلے کے طبی آلات و سازوسامان فراہم کرے گا، ایران نے (کرونا وائرس سے مقابلے میں) اپنی یکجہتی کی بناء پر (کرونا وائرس سے مقابلے کا) طبی سازوسامان چند روز قبل ہی افغانستان، لبنان اور جرمنی کو ارسال کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ایران اقوام عالم کی ضرورت کے وقت ان کی مدد جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 861021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861021/ضرورت-کے-وقت-اقوام-عالم-کی-مدد-جاری-رکھیں-گے-سید-عباس-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org