QR CodeQR Code

عراق، کردستان میں پراسرار طور پر 1 امریکی فوجی ہلاک

6 May 2020 13:29

امریکی وزارت دفاع کے دفتر پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اربیل میں ہلاک ہونے والا یہ امریکی فوجی کسی قسم کے فوجی آپریشن میں شریک نہیں تھا جبکہ اسکی ہلاکت کا سبب بننے والے پراسرار حادثے پر ہنوز تحقیق جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے علاقے کردستان میں چند روز قبل 1 امریکی فوجی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوجی کی ہلاکت کے چند روز بعد امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 مئی 2020ء کے روز عراقی کردستان کے علاقے اربیل میں موجود 1 امریکی فوجی اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والا یہ امریکی فوجی کسی قسم کے فوجی آپریشن میں شریک نہیں تھا جبکہ اس کی ہلاکت کا سبب بننے والے پراسرار حادثے پر ہنوز تحقیق جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے سالہا سال قبل سے داعش کے خلاف نام نہاد مقابلے کے بہانے پورے عراق میں اپنے فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں جبکہ عراقی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی علاقے میں اچانک داعشی دہشتگردوں کے رونما ہو جانے کے پیچھے یہی امریکی فوج ہے جو داعشی دہشتگردوں کو ان کے اسلحے اور فوجی سازوسامان سمیت خفیہ طریقے سے ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کرتی رہتی ہے۔ یاد رہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز خصوصا عراق کی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی بھی اس حوالے سے بارہا امریکیوں کو متنبہ کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 861026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861026/عراق-کردستان-میں-پراسرار-طور-پر-1-امریکی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org