QR CodeQR Code

محکمہ اوقاف پنجاب نے اجتماعی اعتکاف پر پابندی عائد کر دی

6 May 2020 14:38

داتا دربار انتظامیہ نے اجتماعی اعتکاف کیلئے درخواستوں کی وصولی نہیں کی، جبکہ بادشاہی مسجد میں بھی اعتکاف بیٹھنے والے خواہش مندوں سے درخواستیں وصول نہیں کی گئیں۔ دونوں مقامات پر سپیشل برانچ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لیکر اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دی جاتی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب کے زیرانتظام مساجد میں اجتماعی اعتکاف پر پابندی لگا دی گئی، صرف ملازمین کو اعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعی اعتکاف نہیں کیا جا سکے گا۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی تمام مساجد میں صرف ملازمین اعتکاف بیٹھیں گے۔ داتا دربار انتظامیہ نے اجتماعی اعتکاف کیلئے درخواستوں کی وصولی نہیں کی، جبکہ بادشاہی مسجد میں بھی اعتکاف بیٹھنے والے خواہش مندوں سے درخواستیں وصول نہیں کی گئیں۔ دونوں مقامات پر سپیشل برانچ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لیکر اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دی جاتی تھی۔ رواں سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اجتماعی اعتکاف نہیں ہو سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 861043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861043/محکمہ-اوقاف-پنجاب-نے-اجتماعی-اعتکاف-پر-پابندی-عائد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org