QR CodeQR Code

چیف کورٹ، محکمہ صحت میں بھرتیاں روکنے کا حکم

6 May 2020 15:24

مقامی وکیل کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک طرف پورا جی بی لاک ڈائون کی وجہ سے بند ہے دوسری طرف حکومت نے محکمہ صحت میں بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ و انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ عمل من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی سازش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے لاک ڈائون کے دوران محکمہ صحت میں ہونیوالی بھرتیاں فوری روکنے کا حکم دیدیا۔ مقامی وکیل کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک طرف پورا جی بی لاک ڈائون کی وجہ سے بند ہے اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ سروس پر بھی پابندی ہے لیکن حکومت نے محکمہ صحت میں بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ و انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ عمل من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی سازش ہے۔ چیف کورٹ کے چیف جج ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی اور بھرتیوں کو فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 861054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861054/چیف-کورٹ-محکمہ-صحت-میں-بھرتیاں-روکنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org