QR CodeQR Code

پشاور کورونا وائرس کے باعث ملک کا سب سے خطرناک شہر بن گیا

6 May 2020 18:01

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کو اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر قرار دیا گیا ہے، اب تک 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کرونا وائرس کے باعث ملک کا سب سے خطرناک ترین شہر بن گیا ہے، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کو اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر قرار دے دیا گیا ہے۔ اب تک یہاں 100 سے زائد افراد اس مہلک وبا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ملک کے اور کسی دوسرے شہر میں کرونا کے باعث اتنی بڑی تعداد میں اموات نہیں ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور میں صرف ایک ہفتے کے دوران 53 افراد کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 40 کے قریب خواتین بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ پندرہ روز کے دوران خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 861086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861086/پشاور-کورونا-وائرس-کے-باعث-ملک-کا-سب-سے-خطرناک-شہر-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org