QR CodeQR Code

ریاست مدینہ میں مسلمانوں کی عبادتگاہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، علامہ حمید امامی

6 May 2020 22:23

علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی خیبر پختونخوا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر ایسے واقعات سے شیعہ، سنی فسادات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ پھر پاراچنار کی پرامن فضا کو بارود سے آلودہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید امامی نے ضلع کرم میں مسجد اور امام بارگاہ کو دھماکے سے شہید کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑنے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ علماء کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں مسلمانوں کی عبادت گاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، جس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں، ریاست مدینہ کا راگ الاپنے والوں کو اس قسم کے واقعات پر شرم سے ڈوب مر جانا چاہیئے۔

دشمن عناصر ایسے واقعات سے شیعہ، سنی فسادات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ پھر پاراچنار کی پرامن فضا کو بارود سے آلودہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے شیعہ، سنی غیور عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا اس کھلی دہشت گردی اور شب خون کی مذمت کرتی ہے، اگر اس واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف خاطر خوا کارروائی نہ کی گئی تو اس سے بڑا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے، جس کی ذمہ داری متعلقہ ذمہ دار حکام پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 861087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861087/ریاست-مدینہ-میں-مسلمانوں-کی-عبادتگاہ-کو-دہشتگردی-کا-نشانہ-بنایا-جا-رہا-ہے-علامہ-حمید-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org