QR CodeQR Code

ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سےکھولے جانےکا امکان

6 May 2020 20:01

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر اجلاس کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گا، اجلاس میں لاک ڈاؤن نرم کرنے کے حوالے سے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاون نرمی کے ساتھ ایس او پیز کی بھی منظوری دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، جس میں  چاورں وزرائے اعلٰی، گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی، وزیراعظم آزاد کشمیر اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر اجلاس کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گا، اجلاس میں لاک ڈاؤن نرم کرنے کے حوالے سے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاون نرمی کے ساتھ ایس او پیز کی بھی منظوری دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تجارتی مراکز 10 مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ اندرون ملک پروازیں کھولنے کے حوالے سے بھی فیصلہ متوقع ہے، وزیراعظم عمران خان این سی سی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 861091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861091/ملک-بھر-میں-تجارتی-مراکز-10مئی-سےکھولے-جانےکا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org