0
Wednesday 6 May 2020 20:19

جی بی میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 30 فیصد تک کمی

جی بی میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 30 فیصد تک کمی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈیزل گاڑیوں کے کرایوں میں 30 فیصد اور پٹرول گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کر دی گئی۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان کی زیر صدارت صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس گلگت میں ہوا جس میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جواد اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز معظم علی، ڈپٹی سیکریٹری داخلہ ذاکر حسین، ڈپٹی سیکریٹری مالیات ارشاد حسین، سیکشن افسر مطاہر احمد، ایکسائز افسر ضلع غذر سید یاسر حسین، ایکسائز افسر ضلع ہنزہ نگر میر انتخاب الحق، ایکسائز افسر ضلع دیامر شیر زمان، منیجر آپریشن نیٹکو، اسٹنٹ کمشنر گلگت عارف حسین اور تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے نمائندگان اور رینٹ کار سروس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی پر غور کیا گیا اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا گیا کہ کرایوں میں تیس فیصد تک کمی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 861098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش