QR CodeQR Code

جی بی اسمبلی، عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور

6 May 2020 20:41

گورنر کے دستخط کے بعد گلگت بلتستان کے 5300 عارضی ملازمین مستقل ہوں گے۔ یاد رہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے ممبران اسمبلی کی دس رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔ کمیٹی کی سفارشات پر بل کا مسودہ تیار کیا گیا۔ بدھ کے روز جسے اسمبلی میں پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے صوبے بھر میں موجود تمام کنٹریکٹ اور کنٹی جنٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے بل کی منظوری دیدی۔ بدھ کے روز صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ نے ایوان میں بل پیش کیا جس کی تمام ممبران نے منظوری دی تاہم محکموں کی مخالفت کی وجہ سے پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر منظوری دی گئی۔ سپیکر نے بل کو گورنر کو بھجوا دیا۔ گورنر کے دستخط کے بعد گلگت بلتستان کے 5300 عارضی ملازمین مستقل ہوں گے۔ یاد رہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے ممبران اسمبلی کی دس رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔ کمیٹی کی سفارشات پر بل کا مسودہ تیار کیا گیا۔ بدھ کے روز جسے اسمبلی میں پیش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 861109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861109/جی-بی-اسمبلی-عارضی-ملازمین-کو-مستقل-کرنے-کا-بل-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org