QR CodeQR Code

کرونا وائرس، جی بی میں 2 نئے کیسز، 6 مریض صحت یاب

6 May 2020 20:50

محکمہ صحت سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ضلع سکردو اور گانچھے کا ایک ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 388 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کرونا کے 6 مریض مکمل صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ محکمہ صحت سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ضلع سکردو اور گانچھے کا ایک ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 388 ہو گئی ہے جن میں فعال کیسز کی تعداد 97 ہے۔ فعال کیسز میں ضلع استور کے 57 ضلع گلگت کے 23، ضلع نگر اور ضلع گانچھے کے تین تین، سکردو کے 4، ضلع دیامر، ضلع شگر اور ضلع ہنزہ کے دو دو اور و ضلع غذر کا ایک مریض شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 861113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861113/کرونا-وائرس-جی-بی-میں-2-نئے-کیسز-6-مریض-صحت-یاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org