0
Wednesday 6 May 2020 20:45

پشاور، شربت میٹھا بنانے پر بہن بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور، شربت میٹھا بنانے پر بہن بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دو روز قبل افطاری کے وقت بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزم نے شربت میں چینی زیادہ ڈالنے پر دہرے قتل کا ارتکاب کیا تھا۔ کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق مدعی امداد ولد مصلی خان ساکن صادق آباد نے تھانہ متھرا پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بیٹے محمد اسحاق نے افطاری کے وقت اپنی بہن اور بھائی کو قتل کیا ہے جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ایس پی رورل نجم الحسنین کی سربراہی میں ڈی ایس پی رورل رحیم حسین اور ایس ایچ او متھرا حسن خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا۔ ٹیم نے ملزم کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور گذشہ روز مصدقہ خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کے دوران ملزم محمد اسحاق ولد امداد کو ضلع نوشہرہ کے ایک بھٹہ خشت سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق افطار کے وقت شربت میں چینی زیادہ ہونے پر ملزم نے اپنی بہن سے تکرار کی، جب دوسرا بھائی معاملہ رفع دفع کرنے کیلئے آیا تو ملزم نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 861114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش