0
Wednesday 6 May 2020 20:53

کرونا وائرس، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

کرونا وائرس، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کرونا وائرس کے سدباب کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا ہے۔ وزیراعلٰی نے اسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کئے گئے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی کی جانب سے اس موقع پر اسپتال میں کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کیلئے پی سی آر مشین کی فراہمی کا اعلان بھی کیا گیا۔ وزیراعلٰی محمود خان نے کرونا وائرس کے خلاف مستعد عملے کی عارضی رہائش کیلئے مناسب بندوبست کی ہدایت بھی جاری کی۔ وزیراعلٰی محمود خان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ترقیاتی فنڈز بھی اسپتالوں پر خرچ کریں گے۔ وزیراعلٰی کو اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کرونا اقدمات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 526 ہوگئی، جبکہ کرونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 550 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1049 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق اور 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے 6 ہزار 217 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش