0
Wednesday 6 May 2020 22:52

انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری احسن اقدام، اسے نشان عبرت بنایا جائے، خواجہ شفیق اللہ البدری

انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری احسن اقدام، اسے نشان عبرت بنایا جائے، خواجہ شفیق اللہ البدری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین و صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری نے علمائے اہل سنت علامہ امیر اظہر سعیدی، قاری حنیف انصاری، علامہ سعید اختر، قاری توفیق حامدی، علامہ عبدالرشید سعیدی، قاری غلام جیلانی نقشبندی، علامہ شوکت فیضی، سید ناظم حسین شاہ، قاری تنویر سعیدی، علامہ عبدالوحید سعیدی، مولانا عمر حنیف اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دین امن و سلامتی ہے، اس کے ماننے والے بھی دنیا کیلئے امن و سلامتی کے پیامبر ہیں، مگر کچھ شرپسند عناصر اسلام کی صفوں میں گھس کر جعلی سکالر کے روپ میں اسلام کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، جن کو بے نقاب کرنا بھی عاشقان رسول کی ہی ذمہ داری ہے۔ ایسا ہی ایک نام نہاد سکالر انجینئر محمد علی مرزا کی شکل میں نمودار ہوا، جس نے جعلی حوالوں اور نفرت انگیز گفتگو کے ذریعے شعائر اسلامی کا مذاق اڑانا اور بزرگان دین کی توہین شروع کر دی۔

اس نام نہاد سکالر نے قادیانیوں کو مسلمان قرار دینے کیلئے ان کی وکالت شروع کی، جبکہ اکابرین اہل سنت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور امیر اہل سنت محمد الیاس قادری کو قتل کرنے کیلئے بھی عوام کو ابھارنے کی مذموم کوشش کی۔ جس پر قانون حرکت میں آیا اور اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شرپسند عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے، تاکہ آئندہ کسی کو شعائر اسلامی اور بزرگان دین کی توہین کرنے کی جرات نہ ہو، علمائے اہل سنت اس فتنے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔ علمائے اہل سنت کی سرپرستی میں عوام اہل سنت دین کے خلاف اٹھنے والے ہر فتنے سے باخبر اور قادیانیوں کی ہر سازش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ متحدہ میلاد کونسل عقائد حق اہل سنت کی ترویج و اشاعت اور تحفظ کیلئے شعوری کاشیں جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 861125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش