0
Wednesday 6 May 2020 23:46

ملتان، دریائے چناب میں پانچ بہن بھائی ڈوب گئے

ملتان، دریائے چناب میں پانچ بہن بھائی ڈوب گئے
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں دریائے چناب میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے ہیں۔ بند بوسن کے قریب دریائے چناب میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے، جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی۔ ملتان کے بند بوسن کے قریب دریائے چناب میں پانچ افراد کے ڈوبنے کا دل خراش واقع پیش آیا، ڈوبنے والوں میں چار بہن بھائی اور ایک کزن شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب کے مطابق ڈوبنے والے افراد چنگی نمبر 6 ملتان کے رہائشی ہیں اور گندم کی فصل کی کٹائی کے لیے بند بوسن گئے ہوئے تھے، گرمی کے باعث پانچوں افراد نہانے کے لیے گہرے پانی میں اترے اور ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے بہن بھائیوں میں رقیہ کی عمر 16 سال، شہزادی 13 سال، فریحہ 8 سال اور فاروق کی عمر 18 سال ہے، جب کہ ان کا کزن  13 سالہ ماجد بھی شامل ہے، ایمرجنسی آفیسر آپریشنز ڈاکٹر کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے تمام افراد کی لاشیں ملنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 861137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش