QR CodeQR Code

سندھ حکومت مشکل گھڑی میں کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اسماعیل راہو

7 May 2020 03:18

سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ وفاق کو کئی بار مدد کے لئے پکارا لیکن ان کی جانب سے کہا گیا کے آپ بات بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں، ٹڈی دل نے سندھ کی زرعی زمینوں پر سبزیوں کی کاشت کو تباہ کردیا ہے، کپاس اور چاول کی آنے والی فصل بھی سخت متاثر ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے وفاق سے مایوس ہوکر صوبائی سطح پر ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے زرعی ایمرجنسی ادارہ بنانے پر غور کرنا شروع کردیا۔ وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں سندھ کے کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے صوبائی سطح پر زرعی ایمرجنسی ادارہ بنانے پر غور شروع کردیا ہے، اس وقت سندھ کے 15 اضلاع ٹڈی دل کی وجہ سے سخت متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کو کئی بار مدد کے لئے پکارا لیکن ان کی جانب سے کہا گیا کے آپ بات بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں، ٹڈی دل نے سندھ کی زرعی زمینوں پر سبزیوں کی کاشت کو تباہ کردیا ہے، کپاس اور چاول کی آنے والی فصل بھی سخت متاثر ہوسکتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق کی جانب سے بروقت اقدامات نہ اٹھائے تو زرعی معیشت تباہ ہوجائے گی، سندھ حکومت مشکل حالات میں صوبے کے کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 861161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861161/سندھ-حکومت-مشکل-گھڑی-میں-کاشتکاروں-کو-تنہا-نہیں-چھوڑے-گی-اسماعیل-راہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org