0
Thursday 7 May 2020 03:41

فیصل ایدھی کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

فیصل ایدھی کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
اسلام ٹائمز۔ سماجی ادارے کے سربراہ فیصل ایدھی کا تیسرا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی رپورٹ کے حوالے سے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے صحت بخشی، اور کورونا میں مبتلا تمام افراد کے لیے دعاگو ہوں۔ فیصل ایدھی نے ٹویٹر پر اپنی تیسری کورونا روپوٹ بھی پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 861167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش