0
Thursday 7 May 2020 12:02

شمالی وزیرستان، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق تپی کے علاقے میں مختلف تنازعات پر فائرنگ کے الگ الگ واقعات رونما ہوئے جس کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 861250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش