QR CodeQR Code

افغان طالبان تشدد روکیں، زلمے خلیل زاد

7 May 2020 13:13

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان قطر کا دورہ کریں گے، وہ قطر کے علاوہ پاکستان اور بھارت بھی جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان سے تشدد روکنے پر زور دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے طالبان پر تشدد پر قابو پانے اور 2 ماہ پرانے معاہدے کو تحفظ دینے کے لے نئی بات چیت پر زور دیا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد قطر کا دورہ کریں گے، وہ قطر کے علاوہ پاکستان اور بھارت بھی جائیں گے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد اپنے دورے کے دوران تشدد میں فوری کمی، بین الافغان مذاکرات اور افغانستان میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے تمام فریقین کے درمیان تعاون کی حمایت پر زور دیں گے۔ اس سے پہلے امریکی فوج نے ہفتے کے روز طالبان کو خبردار کیا تھا کہ اگر ان کی جانب سے حملے نہ روکے گئے تو ردعمل دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 861255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861255/افغان-طالبان-تشدد-روکیں-زلمے-خلیل-زاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org