0
Thursday 7 May 2020 13:26

کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے میں جلدی خطرناک ہو سکتی ہے، ٹیڈروس

کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے میں جلدی خطرناک ہو سکتی ہے، ٹیڈروس
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ مختلف ممالک میں کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے میں جلدی خطرناک ہو سکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ وہ ممالک جو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں تھے انہیں اس کے خاتمے سے پہلے 6 نکات کا لازمی خیال رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے پہلے یہ یقینی ہونا چاہیے کہ کورونا کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے اور وائرس کی منتقلی قابو میں ہے۔ ٹیڈروس نے کہا کہ حکومتوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے قبل مشتبہ مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈز، ٹیسٹ اور علاج کی مؤثر سہولتیں موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہو گا کہ نرسنگ ہوم اور علاج معالجے کی جگہوں پر کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارۂ صحت نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے سے قبل کام کی جگہوں، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات پر مکمل احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ یہ بھی دیکھیں کہ کورونا وائرس کی باہر سے منتقلی کو روکنے کا بندوبست کیا جا چکا ہو۔ ٹیڈروس نے یہ بھی کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کورونا وائرس سے متعلق کمیونٹی کی سطح پر لوگوں کو مکمل آگاہی اور شعور دیا جا چکا ہو۔
خبر کا کوڈ : 861256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش