0
Thursday 7 May 2020 14:18

کل مسالک علماء بورڈ کی خیل طاہر سندھو پر حملے کی مذمت

کل مسالک علماء بورڈ کی خیل طاہر سندھو پر حملے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد کبری نیو سمن آباد لاہور میں مولانا عاصم مخدوم کی زیر صدارت کل مسالک علماء بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں  سابق صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ رہنماؤں نے کہا کہ حکومت مساجد کی نگرانی کی بجائے بازاروں کی جانب توجہ دے چونکہ رش کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ کل مسالک علماء بورڈ کے اجلاس میں مولانا محمد عاصم مخدوم، حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی سید عاشق حیسن، رائے ظفر علی، قاسم علی قاسمی، سید جعفر علی شاہ، سید شبیر نقوی، ملک شوکت علی اعوان، چودھری صغیر عباس ورک سمیت دیگر نے شرکت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت مجبوری کی حالت میں لاک ڈاون میں نرمی کر رہی ہے، عوام الناس احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ توبہ و استغفار کے ذریعے اپنے اللہ کو راضی کیا جائے، بغیر ایس او پیز کے لاک ڈاون میں نرمی نہ کی جائے۔ علماء کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل صرف مساجد سے ہی ہو رہا ہے، جن اداروں میں کرونا کی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں کے سٹاف کو گھروں میں کام کرنے کا پابند کیا جائے، مارکیٹس اور بینکوں کو 24 گھنٹے کیلئے کھولا جائے تاکہ رش سے بچا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 861261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش