QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیو ایچ او کے مجوزہ ضوابط کے مطابق کی جاۓ گی، فیاض چوہان

7 May 2020 14:24

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کاروبار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا کیسز سے اموات دوسرے صوبوں سے کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام صوبے صحت، تعلیم، صنعت و تجارت سے متعلق پالیسیاں بنانے میں آزاد ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت کا بنیادی ایجنڈا عوام کی مشکلات میں کمی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پنجاب لاک ڈاؤن میں نرمی احتیاطی تدابیر پر عمل سے مشروط کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ سے متعلق کم رش والے کاروبار کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی زیرِ غور ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیو ایچ او کے مجوزہ ضوابط کے مطابق کی جاۓ گی، حکومتی ایس او پیز پر پابندی یقینی بنانا عوام اور تاجروں کی ذمہ داری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کاروبار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا کیسز سے اموات دوسرے صوبوں سے کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام صوبے صحت، تعلیم، صنعت و تجارت سے متعلق پالیسیاں بنانے میں آزاد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 861265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861265/لاک-ڈاؤن-میں-نرمی-ڈبلیو-ایچ-او-کے-مجوزہ-ضوابط-مطابق-کی-جاۓ-گی-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org