QR CodeQR Code

ملتان، میٹرو بس سروس کی پرائیوٹ کمپنی کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم، دھرنا دیدیا

7 May 2020 15:24

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ان باکس کمپنی نے ٹھیکہ لے کر پرائم ایچ آر کو دے دیا، پرائم ایچ آر نے تین ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیں، افسران کو تنخواہیں مل گئی ہیں غریب ملازمین کو نہیں ملیں، ہمارے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں مگر انتظامیہ بے حسی کا شکار بنی ہوئی ہے، چار سو سے زائد ملازمین بری طرح استحصال کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاک ڈاون کے باعث جہاں کاروبار زندگی مفلوج ہیں وہیں میٹرو بس سروس ملتان کے ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے بھی محروم ہیں، ملازمین نے اپنا حق لینے کے لیے چوک کچہری پر دھرنا دے دیا، ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے نعرے بازی کی، ملازمین کا کہنا تھا کہ ان باکس کمپنی نے ٹھیکہ لیکر پرائم ایچ آر کو دے دیا، پرائم ایچ آر نے تین ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیں، افسران کو تنخواہیں مل گئی ہیں غریب ملازمین کو نہیں ملیں، ہمارے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں مگر انتظامیہ بے حسی کا شکار بنی ہوئی ہے، چار سو سے زائد ملازمین بری طرح استحصال کا شکار ہیں۔ ملازمین نے بتایا کہ احتجاج کرنے والوں کو کمپنی فوری طور پر نکال دیتی ہے، ہمارے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں ہماری داد رسی کی جائے، وزیراعلیٰ ہماری داد رسی کریں اور تنخواہیں دلوائیں، جب تک تنخواہیں نہیں ملتیں یہاں سے نہیں اُٹھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 861277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861277/ملتان-میٹرو-بس-سروس-کی-پرائیوٹ-کمپنی-کے-ملازمین-تین-ماہ-سے-تنخواہوں-محروم-دھرنا-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org