QR CodeQR Code

پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے

7 May 2020 17:04

وفاق اور صوبہ کے درمیان اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے، جبکہ بورڈ کے امتحانات کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ اس طرح 9ویں، 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت میں پروموشن گزشتہ برس کے رزلٹ پر کر دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے جبکہ بورڈ کے امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاق اور صوبہ کے درمیان اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے، جبکہ بورڈ کے امتحانات کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ اس طرح 9ویں، 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت میں پروموشن گزشتہ برس کے رزلٹ پر کر دی جائے گی۔ وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں بچوں، اساتذہ اور ان کے خاندانوں کی زندگیاں عزیز ہیں، اس لئے کورونا وائرس کے پیش نظر سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تعلیمی ادارے یکم جون سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم گرمی اور کرونا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے فصیلہ پر نظرثانی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 861302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861302/پنجاب-کے-تمام-تعلیمی-ادارے-15-جولائی-تک-بند-رہیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org