QR CodeQR Code

مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی میں دوریاں بڑھنے لگیں

7 May 2020 17:36

مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ اثاثہ جات کیس 20 سال پرانا ہے، سب سے پہلی انکوائری کا مشرف دور میں سامنا کیا،17 سال انکوائری چلنے کے بعد کیس 2017ء میں بند کیا گیا، ملازمتیں دینے کا کیس 34 سال پرانا ہے، اس کیس کو بھی نیب کا پراسیکوشن ونگ بند کرنے کی سفارش کرچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دوبارہ تحققیقات کھلنے کی اطلاعات پر وفاقی حکومت اور مسلم لیگ قاف میں فاصلے بڑھنے لگے۔ 19 سال پرانی فائلیں کھلنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ق) ایک بار پھر پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہوگئی، (ق) لیگ نے تحفظات پر اتحادی قیادت سے جواب مانگ لیا۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنماوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے، اتحادیوں کو دباو میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں مسلم لیگ (ق) نے ہر بدلتی صورتحال پر پارٹی کے اندر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی قیادت نے قانونی اور عدالتی فورم پر ریلیف حاصل کرنے کے تمام آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق کیا۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ اثاثہ جات کیس 20 سال پرانا ہے، سب سے پہلی انکوائری کا مشرف دور میں سامنا کیا،17 سال انکوائری چلنے کے بعد کیس 2017ء میں بند کیا گیا، ملازمتیں دینے کا کیس 34 سال پرانا ہے، اس کیس کو بھی نیب کا پراسیکوشن ونگ بند کرنے کی سفارش کرچکا ہے، قرضوں کی معافی کا کیس بھی بےبنیاد، تفتیشی بند کرنے کی سفارش کرچکے ہیں، ان حقائق کے تناظر میں نیب کا کیسز چلائے رکھنا سراسر بدنیتی ہے، نیب کا ادارہ اپنی ساکھ مکمل طور پر کھو چکا ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم نے انصاف کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے، حکومت اور نیب سمیت سب کو عدالتی کیس میں اپنی پوزیشن واضح کرنا ہے، اتحادی معاملات کا انحصار حکومتی رویئے پر ہے۔


خبر کا کوڈ: 861305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861305/مسلم-لیگ-ق-اور-پی-ٹی-آئی-میں-دوریاں-بڑھنے-لگیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org