0
Thursday 7 May 2020 23:14

پشاور، پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں، 5 ملزمان گرفتار

پشاور، پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں، 5 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایکسائز پولیس نے پشاور میں انسداد منشیات کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران آٹھ کلو گرام چرس، ایک کلو افیون، پانچ سو گرام ہیروئن برآمد کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر نارکوٹکس عسکر خان کے مطابق پشاور موٹورے ٹول پلازہ کے قریب دو مختلف مقامات پر کاروائیاں کی گئیں, جہاں پہلی کاروائی ایکسائز اینٹیلیجنس فائیو نے ناکہ بندی کے دوران 7 کلو گرام چرس، 1 کلو گرام افیون اور 500 گرام ہیروئن برآمد کرکے تین ملزمان  کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ جس کا مقدمہ تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ ایکسائز اینٹلجنس بیورو انچارج نوید جمال نے دوسری کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گاڑی نمبری LEB 7162 میں منشیات براستہ موٹر وے پشاور سے پنجاب سمگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رینگ روڈ موٹروے انٹرچینج کے قریب دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر 1000 گرام چرس، 25 گرام آئس اور ایک عدد 9mm پستول برآمد ہوا، دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 861314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش