1
Thursday 7 May 2020 22:11
نومنتخب عراقی وزیراعظم کو ایرانی وزیرخارجہ کیطرف سے مبارکباد

ایران ہمیشہ سے عراقی عوام اور اُنکی منتخب قیادت کیساتھ کھڑا ہے، جواد ظریف

ایران ہمیشہ سے عراقی عوام اور اُنکی منتخب قیادت کیساتھ کھڑا ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں نومنتخب عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی، ان کی کابینہ اور عراقی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیراعظم ایم اے کاظمی، ان کی کابینہ، عراقی پارلیمنٹ اور خصوصا عراقی عوام کو نئی حکومت کی کامیاب تشکیل مبارک ہو۔ ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران ہمیشہ سے عراقی عوام اور ان کی منتخب سیاسی قیادت کے ساتھ کھڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 861321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش