QR CodeQR Code

جی بی اسمبلی، جبری مشقت اور تمباکو نوشی پر پابندی کے دو بلز کی منظوری

7 May 2020 21:29

جبری مشقت پر پابندی بل کے تحت جبری مشقت پر زیادہ سے زیادہ ایک سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔ تمباکو پر پابندی کا بل گزشتہ روز پیش کیا گیا تھا جسے سپیکر نے سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کیا تھا۔ سلیکٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد اسمبلی نے بھی منظوری دیدی۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی اسمبلی نے جبری مشقت پر پابندی کے بل 2019ء متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ جمعرات کے روز وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ نے ایوان میں بل پیش کیا جس کی تمام ممبران نے منظوری حمایت کر دی۔ وزیر قانون نے گلگت بلتستان میں تمباکو نوشی پر پابندی کا بل 2020ء بھی پیش کیا جس کی بھی منظوری دیدی گئی۔ جبری مشقت پر پابندی بل کے تحت جبری مشقت پر زیادہ سے زیادہ ایک سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔ تمباکو پر پابندی کا بل گزشتہ روز پیش کیا گیا تھا جسے سپیکر نے سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کیا تھا۔ سلیکٹ کمیٹی نے بل کے تمام مندرجات کی حمایت کر دی۔ جمعرات کے روز وزیر قانون نے سلیکٹ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جس کے بعد بل کو منظور کر لیا گیا۔ اس بل کے تحت جی بی میں پبلک مقامات پر تمباکو نوشی پر مکمل پابندی ہو گی۔
 


خبر کا کوڈ: 861329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861329/جی-بی-اسمبلی-جبری-مشقت-اور-تمباکو-نوشی-پر-پابندی-کے-دو-بلز-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org