QR CodeQR Code

عراق، مصطفی الکاظمی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

7 May 2020 22:11

عراقی پارلیمنٹ سے نومنتخب وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے ہمراہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنیوالے وزیروں میں جنرل عثمان الغانمی بطور وزیر داخلہ، جنرل جمعہ عناد سعدون خطاب بطور وزیر دفاع، نازنین محمد وسو بطور وزیر ہاؤسنگ و کنسٹرکشن، حسن محمد عباس بطور وزیر صحت و ماحول، نبیل کاظم عبدالصاحب وزیر تعلیم، ارکان شہاب احمد بطور وزیر مواصلات اور عدنان درجان بطور وزیر کھیل شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں گزشتہ چند ماہ سے جاری وزارت عظمی کا مسئلہ بالآخر عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے مصطفی الکاظمی اور ان کی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ مل جانے سے حل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج عراقی وزارت عظمی کے نامزد امیدوار، سابق انٹیلیجنس چیف مصطفی الکاظمی اور ان کی پیش کردہ کابینہ کے لئے اعتماد کے ووٹ کے حصول کی خاطر پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا جس میں مصطفی الکاظمی اور ان کی پیش کردہ کابینہ کو اکثریت رائے کے ساتھ اعتماد کا ووٹ دیدیا گیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزارت عظمی کے نامزد امیدوار اور پیش کردہ کابینہ کے لئے اعتماد کے ووٹ کے حصول سے قبل مصطفی الکاظمی کی طرف سے پیش کئے گئے حکومتی پروگرام پر بھی بحث کی گئی۔ عراقی پارلیمنٹ سے نومنتخب وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے ہمراہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے وزیروں میں جنرل عثمان الغانمی بطور وزیر داخلہ، جنرل جمعہ عناد سعدون خطاب بطور وزیر دفاع، نازنین محمد وسو بطور وزیر ہاؤسنگ و کنسٹرکشن، حسن محمد عباس بطور وزیر صحت و ماحول، نبیل کاظم عبدالصاحب وزیر تعلیم، ارکان شہاب احمد بطور وزیر مواصلات اور عدنان درجان بطور وزیر کھیل شامل ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 861335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861335/عراق-مصطفی-الکاظمی-پارلیمنٹ-سے-اعتماد-کا-ووٹ-لینے-میں-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org