0
Thursday 7 May 2020 22:37

سعودی جنگ بندی، یمن پر مزید ہوائی و زمینی حملے، 1 بچے سمیت 5 بیگناہ روزہ دار شہید

سعودی جنگ بندی، یمن پر مزید ہوائی و زمینی حملے، 1 بچے سمیت 5 بیگناہ روزہ دار شہید
اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد نے آج یمنی صوبوں صعدہ اور صنعاء کو اپنے توپخانے، میزائل اور جنگی طیاروں کے وسیع حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے سرحدی گاؤں رازح کی آبادی کو اپنے میزائلوں اور توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایا جس سے 1 بیگناہ روزہ دار شہید ہو گیا۔ جارح سعودی فورسز نے اپنے وسیع ہوائی حملوں کے دوران صوبہ صنعاء کے علاقے العرقوب کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے آج یمن پر ہونے والے وسیع حملوں میں سعودی جنگی بحری بیڑوں نے بھی حصہ لیا جبکہ مغربی یمن کی شہری آبادی پر سعودی نیوی کی وحشیانہ بمباری کے باعث 1 بچے سمیت 4 روزہ دار شہری شہید ہو گئے۔ واضح رہے کہ 8 اپریل 2020ء کے روز سعودی عرب کی طرف سے یمن کے خلاف جاری جنگ میں 2 ہفتوں کے سیز فائر کا اعلان کیا گیا تھا جس میں 23 اپریل 2020ء کے روز 1 ماہ کی توسیع بھی کر دی گئی تھی تاہم جارح سعودی عرب کی طرف سے سیز فائر کے اعلان کے بعد نہ صرف سعودی حملوں میں کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ کئی گنا اضافہ بھی ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 861341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش