QR CodeQR Code

فلسطینی مزاحمتی محاذ کیطرف سے غاصب صیہونی رژیم کیساتھ ممکنہ مذاکرات کی شدید مخالفت

7 May 2020 23:09

فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے مرکزی رہنما خالد البطش نے فلسطینی حکومت کیطرف سے دی گئی غاصب صیہونی رژیم کیساتھ مذاکرات کی پیشکش کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس کو دشمن کے مقابلے سے فرار اور غیرقانونی اسرائیلی قبضے کو طول دینے کیخاطر بے فائدہ طریقوں کا انتخاب قرار دیا ہے۔ دوسری طرف حماس کے مرکزی رہنما صلاح البردویل نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہ سوچ ان جرائم کا تسلسل ہے جنہوں نے 30 سالوں سے مسئلۂ فلسطین کو تباہی اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کو دشمن کے محاصرے کا شکار بنا رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے مرکزی رہنما خالد البطش نے فلسطینی حکومت کی طرف سے دی گئی بین الاقوامی نگرانی میں غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے دشمن کے مقابلے سے فرار اور غیرقانونی اسرائیلی قبضے کو طول دینے کی خاطر بے فائدہ طریقوں کا انتخاب قرار دیا ہے۔ عرب ای مجلے الرسالہ کے مطابق خالد البطش نے کہا ہے کہ فلسطینی حکومت سے جس چیز کی توقع ہے وہ مذاکرات کی طرف پلٹنا نہیں بلکہ اوسلو معاہدے سے دستبرداری، غاصب صیہونی رژیم کو تسلیم کرنے سے انکار اور حقیق عوامی و میدانی جدوجہد کے لئے عوامی وحدت کا قیام ہے۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما صلاح البردویل نے بھی اعلان کیا ہے کہ مذاکرات پر مبنی فلسطینی حکومت کی پیشکش کا رَستہ شکست اور غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ معمول کے دوستانہ تعلقات کی استواری کی طرف جاتا ہے۔ صلاح البردویل نے کہا کہ غاصب اور قابض قوتوں کے ساتھ مذاکرات بنیادی طور ایک بُری سوچ ہے کیونکہ کوئی بھی عاقل شخص اپنی سرزمین اور حقوق غصب کرنے والی قوت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرتا اور وہ بھی ایک ایسی صورت میں جب یہ مذاکرات خود اسرائیل کے فائدے میں ہوں۔ انہوں نے غاصب صیہونی رژیم کو فلسطینی حکومت کی طرف سے دی جانے والی مذاکرات کی پیشکش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوچ ان جرائم کا تسلسل ہے جنہوں نے 30 سالوں سے مسئلۂ فلسطین کو تباہی اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کو دشمن کے محاصرے کا شکار بنا رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 861343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861343/فلسطینی-مزاحمتی-محاذ-کیطرف-سے-غاصب-صیہونی-رژیم-کیساتھ-ممکنہ-مذاکرات-کی-شدید-مخالفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org