0
Friday 8 May 2020 00:53

اللہ کا شکر ہے کرونا نے پاکستان کو ویسا متاثر نہیں کیا جیسا دوسرے ممالک ہوئے، علی زیدی

اللہ کا شکر ہے کرونا نے پاکستان کو ویسا متاثر نہیں کیا جیسا دوسرے ممالک ہوئے، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کرونا نے پاکستان کو ویسا متاثر نہیں کیا جیسا دوسرے ممالک ہوئے ہیں، پاکستان میں مریضوں کی صحت یابی کا تناسب بھی بہت زیادہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ کرونا مریضوں کی تعداد وہ نہیں جو ہم نے 25 اپریل تک اندازہ کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کرونا نے پاکستان کو ویسا متاثر نہیں کیا جیسا دوسرے ممالک ہوئے ہیں، وزیراعظم کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے اور روزانہ کی بنیادپر اجلاس بھی ہوتے ہیں۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ مشترکہ طور پر فیصلے ہوتے ہیں سب کی مشاورت شامل ہوتی ہے، پاکستان میں کرونا مریضوں کی صحت یابی کا تناسب بھی بہت زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیفنس میں جائیں وہاں لاک ڈاؤن ہے، کورنگی میں جائیں پتہ ہی نہیں چلتا، غریبوں کے علاقوں میں لاک ڈاؤن سے زیادہ لوگ متاثر ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں جمہوری طریقے سے اتفاق رائے کے بعد ہی تمام فیصلے کیے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش