0
Friday 8 May 2020 01:29

ملتان، آئی ایس او کی شہدائے امامیہ کی قبور پر حاضری، علامہ اقتدار نقوی کی شرکت 

ملتان، آئی ایس او کی شہدائے امامیہ کی قبور پر حاضری، علامہ اقتدار نقوی کی شرکت 
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کی جانب سے ہفتہ شہدائے امامیہ کے سلسلے میں جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں شہدائے مسجد الحسین کی قبور پر حاضری دی گئی، اس موقع پر شہداء کے خانوادے، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر سمیت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے رہنما مولانا عمران ظفر، سید وسیم عباس زیدی، قمر عباس زیدی اور دیگر موجود تھے۔ آئی ایس او کی جانب سے شہدائے امامیہ کی قبور پر فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کی قبور پر پھولوں کے گلدستے بھی رکھے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے لیے ایمان کی تازگی کا ذریعہ ہیں، یقینا وہ راہ حسینی پر چل کر اپنے خوبصورت انجام کو پہنچے جبکہ ہمارے لیے کار زینبی آج بھی موجود ہے، آئی ایس او کے نوجوان قابل تحسین ہیں جو شہداء کی یاد زندہ رکھنے کے لیے کوشاں ہیں، شہداء کی یاد کسی نعمت سے کم نہیں۔
خبر کا کوڈ : 861358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش