QR CodeQR Code

پاک سرزمین پارٹی اللہ کی رضا کی خاطر اللہ کی مخلوق کی خدمت کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

8 May 2020 03:23

ڈسٹرکٹ انچارجز کو جراثیم کش اسپرے مشینیں فراہم کرنے کے موقع پر پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں اور صوبہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کیا جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی اللہ کی رضا کی خاطر اللہ کی مخلوق کی خدمت کررہی ہے، کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں اور صوبہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کیا جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کراچی ڈیوژن کے تمام ڈسٹرکٹ انچارجز کو جراثیم کش اسپرے مشینیں فراہم کرنے کے موقع کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی اس مشکل ترین دور میں خوف خدا اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ملک کے لوگوں تک امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل و دیگر مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ انچارجز کو جراثیم کش اسپرے مشینیں فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ متعلقہ علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جراثیم کش اسپرے کریں۔


خبر کا کوڈ: 861369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861369/پاک-سرزمین-پارٹی-اللہ-کی-رضا-خاطر-مخلوق-خدمت-کررہی-ہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org