QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، شبلی فراز

8 May 2020 11:45

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کے لئے جذبہ احساس کا مظہر ہے۔ اس سے چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا۔ طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لئے ٹھپ کر دیتا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کے لئے جذبہ احساس کا مظہر ہے۔ اس سے چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا۔ طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لئے ٹھپ کر دیتا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔ کاروباری شعبوں کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 861396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861396/لاک-ڈاؤن-کھولنے-کی-کامیابی-میں-عوام-کا-تعاون-درکار-ہے-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org